11 اکتوبر 2011 - 20:30

مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر نے کہا ہے کہ امريکي حکام ايران کے خلاف سازشوں ميں آنکھ بند کرکے عمل کرتے ہيں-

ابنا: بدھ کو پارليمان کےکھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علي لاريجاني نے امريکي حکام کےان دعووں کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا کہ امريکا ميں مقيم سعودي عرب کے سفير کے قتل کي سازش ميں ايران کا ہاتھ ہے - اسپيکر علي لاريجاني نے ان الزمات کو سفيد جھوٹ قرار ديتے ہوئے کہا کہ ايران دہشتگردي کي ہرشکل کي سختي کے ساتھ مذمت کرتا ہے- انہوں نے کہا کہ امريکي حکام ايران کے خلاف پروپيگنڈا مہم شروع کرکے اپني اندروني مشکلات اور اسلامي بيداري سے دنيا کي توجہ ہٹانے کي کوشش کر رہے ہيں- ادھر وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے بھي امريکہ ميں دہشتگردي کے کسي واقعے ميں ايران کے ملوث ہونے کے بارے ميں امريکي حکام کے من گھڑت اور بے بنياد الزامات پر شديد ردعمل ظاہر کيا ہے-وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہرقسم کے دہشتگردانہ اقدامات کي سختي کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات امريکہ اور صيہوني حکومت کي مخاصمانہ پاليسيوں کا حصہ ہيں - رامين مہمان پرست نے کہا کہ يہ ايک ايسا گھناونا ڈارمہ ہے جو اسلام دشمن قوتوں کي طرف سے خاص مقاصد اور اختلافات پيدا کرنے کي غرض سے تيار کيا گيا ہے- .......

/169